اشتہار

کرونا وائرس : امریکی سینیٹ کا شہریوں کی امداد کیلئے بل منظور

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ہلاکت خیز وائرس کرونا کی وبا کے انسداد کےلیے امریکی سینیٹ نے بل منظور کرلیا، جس کے تحت شہریوں کو وائرس کے مفت ٹیسٹ کرانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والی عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث اٹلی اور اسپین کے بعد امریکا میں بھی ہلاکتوں میں تیزی آگئی، گزشتہ روز امریکا میں مزید پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 155 ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹ نے کرونا وائرس کی روک تھاک کےلیے بل منظور کرلیا، جس کے تحت شہریوں کےلیے تنخواہ کی ادائیگی سمیت چھٹیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

- Advertisement -

امریکی سینیٹ کے منظور شدہ بل کے تحت شہریوں کو وائرس کے مفت ٹیسٹ کرانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی جبکہ بے روزگاری انشورنس اور الاؤنس کو بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا بل 8 کے مقابلے میں 90 ووٹ سے منظور ہوا ہے، آٹھ ریپبلکن سینیٹرز نے بل کی مخالفت میں ووٹ دے دیا۔

امریکا : کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ، ترکی میں بھی ایک شخص چل بسا

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کےلیے وائٹ ہاؤس بھجوا دیا گیا۔

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں 179 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد امریکا کی 50 ریاستوں میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9،436 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں