اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کرونا وائرس: 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد برطانوی شہری ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں جان لیوا کرونا وائرس سے ایک دن میں مرنے والوں کی تعداد 563 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد انتیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے برطانیہ میں ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات 563 ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرگئی۔

برطانیہ میں دو روز قبل کرونا وائرس کے باعث 400 افراد انتقال کرگئے تھے، برطانیہ میں تیزی سے ہونے والی اموات اور وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ سے ملک بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید توسیع پر غور شروع کردیا۔

- Advertisement -

حکومتی احکامات کے بعد لاک ڈاؤن والے علاقوں کی شاہراؤں پر پولیس نے چیک پوسٹیں قائم کردیں اور غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے والے شہریوں پر جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔ حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی سخت کاروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ:‌ بلاضرورت گھر سے نکلنے پر خاتون پر جرمانہ عائد

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 204 ہوگئی ہے اور اموات 47 ہزار 249 ہوگئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 5783 ہوگئی ہے۔

کرونا وائرس دنیا بھر میں 47 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے، امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 300 ہوگئی ہے اور وائرس سے 5110 افراد ہلاک ہوگئے۔

اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 574 ہے، اسپین میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 118 ہوگئی، جبکہ اموات کی تعداد 9 ہزار 387 ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں