اشتہار

یو اے ای میں پرائیویٹ ہوم ٹیوشن سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں تاحکم ثانی ہر قسم کی پرائیویٹ ٹیوشن پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم نے نجی اداروں، رہائش گاہوں اور تعلیمی اداروں میں طلبا کو پرائیویٹ ٹیوشن دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے احکامات تک نجی طور پر تدریسی عمل کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جان لیوا وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور اس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کا سلسلہ ہے۔

- Advertisement -

وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ وہ طلبا اور عوام کو اس مہلک وبا سے بچانے کے لیے حفظان صحت کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ تعلیم کا شعبہ یو اے ای کی قیادت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اسے اماراتی لیڈر شپ کی بے پناہ معاونت حاصل ہے، ملک میں تعلیم کی ترقی اور طلبا کے مستقبل کے لیے مشترکہ کاوشیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے یو اے ای میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تعلیمی ادارے بند ہیں اور مہلک وبا سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں