تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

فیس بک کی پکے دوستوں کے لیے زبردست ایپ

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کے لیے نئی میسجنگ ایپ متعارف کرادی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے ٹیونڈ (Tuned) نامی ایپ متعارف کرائی جو عام مسینجر سے بہت مختلف ہے کیونکہ اس کے ذریعے دو صارفین ایک دوسرے سے چیٹ کے علاوہ انہیں اپنی تصاویر، میوزک، ویڈیوز ویسے بھیج سکیں گے جیسے وہ ٹائم لائن پر شیئر کرتے ہیں۔

یہ ایپ فی الوقت امریکا اور کینیڈا کے آئی فون صارفین ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کرسکتے ہیں۔

مذکورہ ایپ چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے فیس بک کے تکنیکی ماہرین نے تیار کی جسے ابھی آزمائش کے لیے مخصوص صارفین ہی استعمال کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: فیس بک نے صارفین سے کیا وعدہ پورا کردیا

یہ اطلاع بھی سامنے آئی کہ مذکورہ میسجنگ فیس بک کے مستقبل کے اہداف کی عکاسی کرتی ہیں، یعنی کمپنی آئندہ اس قسم کے فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرائے گی۔

تکنیکی ماہرین کے مطابق یہ پرائیوٹ چیٹ روم ہے جس کا تعلق دو صارفین سے ہوگا، بقیہ کوئی بھی اس میسنجر تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔

Comments

- Advertisement -