تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فیس بک نے صارفین سے کیا وعدہ پورا کردیا

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن فیس بک نے صارفین سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے زبردست فیچر متعارف کرادیا۔

فیس بک نے لاک ڈاؤن کے دوران مسیجنر کے بڑھتے ہوئے استعمال اور کالنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے مسینجر کی ڈیسک ٹاپ (کمپوٹر) ایپ متعارف کرادی جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کمپیوٹر سے ہی گروپ ویڈیو اور آڈیو کالز کرسکیں گے۔

اس سے قبل فیس بک صارفین کو کالز کے لیے کمپیوٹر سے یہ سہولت دستیاب نہیں تھی بلکہ وہ بات کرنے کے لیے موبائل استعمال کرنے کے پابند تھے۔

فیس بک کی ڈیسک ٹاک میسنجر ایپ کو ونڈوز اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹم پر انسٹال کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Facebook Messenger will get desktop apps, co-watching, emoji ...

کوئی بھی صارف جب میسنجر کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کرے گا تو اُسے استعمال کے لیے خود کو لاگ ان کرنا پڑے گا، آئی ڈی پاس ورڈ ڈالنے کے بعد کمپیوٹر ایپ موبائل سے کنیکٹ ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس : فیس بک نے میسنجر ایپ میں بھی انفارمیشن ہب متعارف کرادی

کمپیوٹر ایپ کو استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے بات کرسکتا ہے جس کے لیے ہیڈفون درکار ہوں گے جبکہ لیپ ٹاپ میں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Facebook Messenger Launches Desktop App With Free Group Video Calls

اس ایپ کو استعمال کرنا زیادہ آسان ہے کیونکہ براؤزر کی طرح مختلف ٹیبز تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، گروپ کالز میں بیک وقت 7 صارفین آڈیو یا ویڈیو کال پر بات کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس، فیس بک کے سربراہ کی عالمی ادارۂ صحت کو بڑی پیش کش

میسنجر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ہب میں صارفین کو ایسے ذرائع فراہم کیے جائیں گے جن سے انہیں اپنے دوستوں، گھروالوں، دفتری ساتھیوں، طالبعلموں، اساتذہ اور دیگر سے رابطے میں مدد ملے گی۔

Facebook launches standalone Messenger desktop app

دوسری جانب فیس بک انتظامیہ افواہوں اور جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی کے لیے جلد ہی واٹس ایپ کی طرز کا ایک فیچر متعارف کرائے گی جس کے بعد ایک میسج پانچ سے زیادہ دوستوں کو نہیں بھیجا جاسکے گا اور فارورڈ میسج پر واضح نظر آئے گا کہ یہ کسی کا بھیجا گیا پیغام ہی آگے بڑھایا گیا ہے۔

Messenger Desktop

Messenger comes to the big screen. Messenger desktop for MacOS and Windows is here. bit.ly/MessengerDesktop

Posted by Messenger on Thursday, 2 April 2020

Comments

- Advertisement -