اشتہار

’نیکی ایسے کرو جیسے ایک شادی شدہ مرد گھر میں کام کرتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نامور پاکستانی اداکار یاسر حسین نے نیکی کر کے اُسے پوشیدہ رکھنے کا انوکھا طریقہ بیان کردیا۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مختلف معروف شخصیات نے خود کو گھروں تک محدود کیا ہوا ہے جبکہ اُن میں سے بہت سے اسٹارز غریبوں کی مدد کے لیے راشن بھی تقسیم کررہے ہیں۔

راشن تقسیم اور اس کی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کی وجہ سے شوبز ستاروں اور معروف اسٹارز کو صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

سب کا ہی خیال ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے تشہیر کی ضرورت نہیں ہے جبکہ چند لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تشہیر کرنے کا مقصد دوسروں کو ترغیب دلانا ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا لاک ڈاؤن، شوبز اور کرکٹ اسٹارز غریبوں کی مدد کے لیے میدان میں آگئے

اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایک تجویز شیئر کی اور  کہا کہ ’نیکی ایسے کرو جیسے ایک شادی شدہ مرد گھر میں کام کرتا ہے اور تیسرے کو اس کی خبر تک نہیں ہوتی‘۔

اس سے قبل یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس تیار کررہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

for more details contact @asimjofa

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on

دوسری جانب اداکار فیصل قریشی بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے توسط سے اپیل کرچکے ہیں کہ ’امداد کرتے وقت تصویر یا ویڈیو نہ بنائیں کیونکہ کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو مجبوری کی وجہ سے یہ امداد لے رہے ہیں، لوگوں کی مجبوری کو اپنی شہرت کا ذریعہ نہ بنائیں، یہ وقت بڑی ظالم چیز ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں