اشتہار

بھارت : ایک شخص نے20افراد کو کرونا وائرس کا شکار بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

موہالی : بھارتی پنجاب کے گاؤں میں ایک شخص نے 20افراد کو کورونا کا مریض بنا دیا، ایک خاندان کے 14افراد بھی شامل ہیں، پولیس نے پورے گاؤں کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کا ایک چونکانے والا واقعہ سامنے آیا ہے، بھارتی پنجاب کے موہالی ضلع میں ڈیرہ بسی کا جواہر پور گاؤں کورونا وائرس انفیکشن کے22 کیسز سامنے آنے کے بعد کووڈ انیس کا نیا خطرناک مقام بن گیا ہے۔

یہ گاؤں دہلی، امبالہ قومی شاہراہ کے پاس واقع ہے، ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد کے اعتبار سے موہالی ضلع پنجاب میں سب سے اوپر ہے اور یہاں اب تک 37 مریض سامنے آچکے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہاں ایک شخص کے ذریعہ20 لوگوں کو کورونا وائرس ہوا ہے، ان 20افراد میں اس شخص کے خاندان14افراد بھی شامل ہیں۔

موہالی کے ڈپٹی کمشنر گریش دیالن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس بات کی تصدیق کی، انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز تک جواہر پور میں کل 21 معاملات سامنے آئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق  افسران نے بتایا کہ چار اپریل کو گاؤں کا ایک 42سالہ پنچ وائرس کی زد میں آگیا تھا، اس کے بعد سے20 اور لوگ اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں جس میں ایک خاندان کے 14افراد بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب موہالی ضلع میں طبی اہلکار کورونا وائرس مریضوں کے رابطہ میں آئے لوگوں کے نمونے لے رہے ہیں، ضلع انتظامیہ نے گاؤں میں داخل ہونے کے راستوں کو پوری طرح سیل کردیا ہے اور لوگوں کی آمد و رفت روکنے کیلئے پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں