اشتہار

چیونٹی کی خداد صلاحیتیں دیکھ کر ماہرین حیران

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: فرانس کے سائنسی ماہرین نے چیونٹی پر تحقیق کی جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ٹولوس کے ماہرین نے چیونٹی کے مختلف پہلوؤں پر غور و فکر کیا۔ مطالعے کے دوران چیونٹی کی ویڈیوز ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چیونٹی وہ کیڑا ہے جو معصوم ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ انسان کو اپنی معصومیت سے پاگل بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

- Advertisement -

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیونٹی خطروں سے نہ صرف سیکھتی ہیں بلکہ وہ کوئی بھی خطرناک کام کرنے سے گریز کرتی ہیں، جیسے وہ اگر ایک جگہ سے گزریں اور انہیں خطرہ محسوس ہو تو دوبارہ یہاں کا رخ نہیں کرتیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کی تیز رفتار چیونٹی

ماہرین نے چیوٹی کو بہترین راستہ تلاش کرنے والا کیڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے پنجوں اور ڈنک کی مدد سے راستہ تلاش کرتی ہیں اور جاتے وقت واپسی کی نشانی بھی لگا کر جاتی ہیں۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیونٹی کی ذہانت بھی کمال ہے وہ ہر چیز کو یاد رکھتی ہیں اور اسی کی مدد سے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی مدد کرتی ہیں، وہ اگر ایک راستے پر چل رہی ہوں تو خطرہ محسوس کرتے ہوئے اسے تبدیل کرلیتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں