تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں 1 لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کردیا

واشنگٹن : امریکی صدر نے کرونا وائرس کے فیصلوں پر صحافیوں کو ڈاکومینٹری دکھاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جھوٹی خبریں چلانے والوں کا کاروبار مجھ سے چل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس ٹاسک فورس کے ہمراہ روزانہ کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی شہری صدارتئی گائیڈ لائنز پر عمل کررہے ہیں جبکہ ہم کرونا وائرس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں اس وقت کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کے باعث ایک لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنی حوصلہ افزائی کرنے والوں نے گزارش کی کہ میری نہیں ڈاکٹر،نرسنگ اسٹاف کی حوصلہ افزائی کریں۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے کرونا کا پہلا کیس آنے سے پہلے ہی اہم فیصلے کرلیے تھے پھر بھی مجھ تنقید کی جارہی ہے، جھوٹی خبریں چلانے والوں کا کاروبار مجھ سے چل رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کے خلاف لیے جانے والے فیصلوں پر ڈاکو مینٹری بھی دکھائی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی کمی پر امریکا بھر میں قابو پالیا ہے، ہزاروں نئے وینٹی لیٹرز بنائے جارہے ہیں، نیو یارک میں 448 مزید ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف بھجوایا ہے۔

صدر ٹرمپ روزنہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 50 ہزار ٹیسٹ کر رہے ہیں، جلد اینٹی باڈی ٹیسٹ متعارف کرارہے ہیں۔

امریکا:‌ کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 23 ہزار سے بڑھ گئی

خیال رہے کہ امریکا کرونا وائرس کی جان لیوا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتیں بھی 23 ہزار کا ہندسہ عبور کرچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -