اشتہار

بھارت لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے منگل کے روز اعلان کیا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع ضروری ہے، حکومت عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے بیس اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، ایک ہفتہ بہت زیادہ اہم ہے، اگر عوام گھروں پر نہ رہے تو صورت حال گھمبیر ہوجائے گی، بیس اپریل تک شہری لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں گے تو ہم 21 سے نرمی کردیں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بھارت لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، نوجوان اونٹ‌ پر بیٹھ کر گھر پہنچ گیا

نریندر مودی نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا مگر انہوں نے معاشی پلان ، ریلیف یا حکومتی اقدامات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جس پر انہیں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

مودی کا کہنا تھا کہ ’بیس اپریل تک ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، جن علاقوں میں زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اگر وہاں کی صورت حال میں بہتری آئی تو آئندہ کا کچھ سوچا جاسکتا ہے‘۔

بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’حکومت بدھ تک تفصیلی ہدایات جاری کردے گی جس میں عوام کو آگاہی دی جائے گی کہ انہوں نے کرونا کی وبا سے کیسے لڑنا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: غلط بیانی، بھارت کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا

مودی کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم کسانوں، یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں تاکہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران کم سے کم پریشانی کا سامنا کریں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں