اشتہار

آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس، پاکستان کیلئے اضافی قرض کی منظوری متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : آئی ایم ایف کے ایگزیکیوٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں کورونا سےنمٹنےکیلئے پاکستان کو اضافی قرض کی منظوری متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ایگزیکیوٹیوبورڈکااجلاس آج ہوگا، اجلاس میں پاکستان کی اضافی قرض کی درخواست پر غور ہوگا اور پاکستان کیلئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالراضافی قرض کی منظوری متوقع ہے۔

یہ اضافی رقم کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران پر خرچ ہوگی، منظوری کی صورت میں یہ رقم فوری طور پر جاری کی جائے گی، اس کے علاوہ کورونا سے متعلق ملنے والے قرض کے ساتھ کسی قسم کی شرائط نہیں رکھی جائیں گی اور یہ رقم پہلے سے جاری قرض پروگرام کے علاوہ ہوگی۔

- Advertisement -

اجلاس میں پاکستان کو پہلے سے جاری قرض پروگرام کی اقساط سے متعلق بھی فیصلے کیے جانےکا امکان ہے۔

یاد رہے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا تھا کہ کورونا سے پاکستان کےمعاشی اصلاحاتی عمل میں سست روی کاخدشہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے بر وقت امدادی پیکج کا اعلان کیاہے اور اسٹیٹ بینک نے بھی ریلیف پیکج جاری کیا، اس صورتحال میں پاکستان نےآئی ایم ایف سےاضافی فنڈکی درخواست دی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ یہ مالی معاونت مشکل صورتحال سے نمٹنے میں مدد دےگی، ہماری ٹیم اس درخواست جواب پر تیزی سےکام کر رہی ہے اور آئی ایم ایف پاکستان کی مشکل صورتحال میں مدد کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

خیال رہے پاکستان نےتین ہفتےپہلےاس اضافی قرض کی درخواست کی تھی، جس پر آئی ایم ایف حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئندہ ہفتے 1.4 ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کورونا وائرس سے لڑنےکیلئے ممالک کی مدد کیلئے کوشاں ہیں ، اس سے قبل جی ٹوئنٹی ممالک وزرائے خزانہ اورآئی ایم ایف کا مشترکہ اجلاس ہوا تھاجس میں کورونا وائرس کےنقصانات کےحوالےسےاہم فیصلے کئے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں