اشتہار

سعودی عرب: بغیر طبی معائنے کے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیسے ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے مقامی و غیر ملکی شہریوں کےلیے آن لائن ڈرائیورنگ لائسنس کی توسیع بغیر طبی معائنے کرنے کی سہولت متعارف کرادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو اپنے شہریوں کی حفاظت کےلیے ہر ممکن اقدامات کرتا ہے، کرونا وائرس بحران کے دوران بھی سعودی حکام ہر وہ اقدام کررہے جو شہریوں کی حفاظت کےلیے ضروری ہے۔

اسی سلسلے میں سعودی محکمہ ٹریفک نے مقامی و غیر ملکی شہریوں کےلیے بغیر طبی معائنے کے لیے ڈرائیورنگ لائسنس کی تجدید کی سہولت متعارف کرائی ہے جس کا مقصد صحت عامہ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

- Advertisement -

عوام ابشر کے ذریعے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی توسیع کراسکتے ہیں، محکمہ ٹریفک نے لائسنس کی تجدید کےلیے طبی معائنے کی شرط مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے مدنظر رکھتے ہوئے ختم کردی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے وار جاری ہیں اور اب تک ریاست بھر میں وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5862 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 71 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 79 مریض وائرس کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں