اشتہار

انسانی دل کے دو ٹکڑے ہونے کا واقعہ، پانچ لاکھ لوگوں نے دیکھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن کو دیکھ کر صارف ورطہ حیرت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

ان دنوں بھی انٹرنیٹ پر ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص انسانی دل ہاتھ میں لیے کھڑا ہے اور پھر اسے زمین پر پھینک دیتا ہے۔

جب دل زمین پر گرتا ہے تو یہ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوجاتا ہے۔  اس حیران کن ویڈیو پر صارف نے سب کی رائے مانگی۔ صارفین نے ویڈیو پر مختلف تبصرے دیے جن میں سے بیشتر محبت میں ناکامی کے حوالے سے تھے۔

- Advertisement -

ایک صارف نے لکھا کہ جب میں کسی کو پسند کرتا تھا اور اُس نے مسترد کیا تو میرا دل ایسے ہی ٹوٹ گیا تھا۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب آپ پلاسٹک کا دل پھینکیں گے تب اس کے ٹکڑے ہوجائیں گے۔

ملک جاوید نامی صارف نے لکھا کہ اُس نے میرے دل کے ساتھ کچھ ایسا ہی کیا۔

کھلونے دل کے ٹوٹنے کی ویڈیو کو اب تک ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جن میں سے تقریباً 800 نے اسے پسند کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں