جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عمان : رمضان کے چاند سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: عمان میں رمضان المبارک 1441 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، اب وہاں پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جمعرات کی روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ جمعہ شعبان کا آخری دن ہوگا اور مغرب کے بعد سے رمضان المبارک کا آغاز ہوجائے گا۔

سلطنت عمان نے رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق اعلان کیا کہ ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل بروز ہفتے سے ہوگا۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاندنظر آگیا، پہلا روزہ کل بروز جمعہ ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امارات میں پہلا روزہ کل بروز جمعہ کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب اور یو اے ای میں رمضان المبارک کا چاندنظر آگیا

جن ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا وہاں شرعی احکامات کے مطابق تراویح کی نماز ادا کی جائے گی۔ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اجتماعات کو مختصر رکھا جارہا ہے۔

خادم الحرمین شریفین نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد مطاف میں طواف کی اجازت دے دی البتہ ابھی عام شہریوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اسی طرح مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازِ تراویح ادا کی جارہی ہے  مگر ماضی کے مقابلے میں اجتماعات کو مختصر رکھا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں