اشتہار

بیٹے کی پیدائش کے چھٹے روز ماں‌ کرونا سے جاں‌ بحق

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: کینیڈین خاتون بچے کی پیدائش کے چھٹے روز کرونا سے متاثر ہوکر انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس اسٹار کی رپورٹ کے مطابق فوزیہ حنیف نامی خاتون کے ہاں 8 اپریل کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد ماں اور بیٹے دونوں کی طبیعت شدید بگڑ گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 29 سالہ خاتون اور اُن کے صاحبزادے کا کرونا ٹیسٹ ہوا جس میں فوزیہ کو وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ بچے کی رپورٹ نیگٹیو آئی۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز نے مریضہ کی رپورٹ آنے کے بعد اُن کے پانچ بہن بھائیوں اور والدین جبکہ دفتر کے ساتھیوں کا بھی ٹیسٹ کیا۔ فوزیہ حنیف برمنگھم کے مجسٹریٹ کورٹ میں عارضی ملازمت کررہی تھیں۔

مزید پڑھیں:  8 نومولود میں کرونا وائرس کی تشخیص

متوفیہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ فوزیہ اپنی صحت کا مکمل خیال رکھتی تھیں اور وہ باقاعدگی سے ڈاکٹرز کو دکھا بھی رہی تھیں۔ انہیں  چند روز قبل بخار ہوا جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر کے مشورے پر ادویات استعمال کیں۔

خاتون کے شوہر واجد علی کا کہنا تھا کہ ’فوزیہ نے اسپتال میں داخل ہونے سے قبل کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی، بعد ازاں وہ گھر آگئی اور پھر چار روز میں اُس کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوئی اور اُسے سانس لینے میں شدید دشوار کا سامنا کرنا پڑا‘۔

’ہم نے ایمبولینس کو بلایا اور اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز نے اُس کی طبیعت کو اطمینان بخش قرار دے کر واپس گھر بھیج دیا، مگر وہ تکلیف میں تھی جس کے بعد ہم اُسے اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز نے فوری طور پر ڈلیوری کا فیصلہ کیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں نومولود بھی کرونا وائرس سے متاثر

اُن کا کہنا تھا کہ ’بیٹے کی پیدائش کے بعد فوزیہ کی طبیعت بہت زیادہ بگڑ گئی اور پھر ڈاکٹرز نے اُسے آئی سی یو منتقل کیا، ڈاکٹرز نے اُسے بچانے کی کوشش کی مگر ایسا نہ ہوسکا‘۔ رپورٹ کے مطابق اہل خانہ نے بچے کا نام ایان حنیف علی رکھا ہے۔ ڈاکٹرز نے بچے کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں