تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

طالبان نے افغان صدر کی رمضان میں سیز فائر کی اپیل مسترد کردی

کابل: افغان طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کی سیز فائر کی اپیل مسترد کردی، افغان صدر نے رمضان میں افغان طالبان سے سیز فائر کی اپیل کی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے رمضان میں افغان صدر اشرف غنی کی سیز فائر کی اپیل مسترد کردی، ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغان صدر کی اپیل حقیقی اور قائل کرنے والی نہیں، ہزاروں قیدیوں کو کرونا وائرس کے باعث خطرے میں ڈالا گیا، امن عمل، امریکا طالبان معاہدے کے نفاذ میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔

ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے مطابق قیدیوں کی رہائی کا عمل اب تک مکمل ہوجانا چاہئے تھا اور جنگ بندی کے طریقہ کار پر بات چیت شروع ہوجانی چاہئے تھی۔

مزید پڑھیں: افغان جیل سے 361 طالبان قیدی رہا، ترجمان افغان سیکیورٹی کونسل کی تصدیق

واضح رہے کہ افغانستان میں تشدد کی تازہ لہر میں طالبان کے حملوں میں کئی فوجی اور شہری ہلاک ہوچکے ہیں، طالبان کے زیادہ تر حملے دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں تک محدود رہے، امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے میں طے پایا تھا کہ طالبان شہروں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

امریکا اور دیگر ملکوں نے اپنی افواج جولائی تک افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا ہے بشرطیکہ طالبان سیکیورٹی سے متعلق طے پائے جانے والے تمام معاملات پر عملدرآمد کریں اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کریں۔

Comments

- Advertisement -