اشتہار

برطانیہ، نرس کے فرائض انجام دینے والی جڑواں بہنیں کرونا سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں نرس کے فرائض انجام دینے والی دو جڑواں بہنیں کرونا وائرس سے ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں بہنوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی ہلاکت تین روز میں ہوئی، ہلاک ہونے والی 37 سالہ بہنوں میں سے ایک بچوں کی نرس تھی جو ساؤتھمپٹن اسپتال میں زیر علاج تھی جبکہ دوسری بہن بھی سابق نرس تھی۔

کرونا سے ہلاک ہونے والی خواتین کی بہن کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ وہ دونوں ایک ساتھ دنیا میں آئی تھیں اور ایک ہی ساتھ واپس جائیں گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ دونوں بہنوں میں بے انتہا محبت تھی، ان کی صحت کچھ عرصے سے ٹھیک نہیں تھی۔

رپورٹ کے مطابق ساؤتھمپٹن اسپتال میں ہلاک ہونے والی کیٹی نامی خاتون اسی اسپتال میں نرس تھی جن کا دوران سروس ہی کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ دوسری بہن ایما ڈیوس نے بھی اسی اسپتال میں 9 سال تک فرائض انجام دئیے تھے۔

اسپتال کے عملے نے کیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین نرس تھیں اور ان کے لیے ان کا کام صرف نوکری نہیں بلکہ اس سے بڑھ کا تھا۔

اسپتال کی دوسری نرسز نے بتایا کہ کیٹی ایک بہترین نرس ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھی شخصیت کی مالک تھی اور سب ہی ان سے بے حد متاثر ہوئے تھے، اسپتال کے عملے کے ایماڈیوس کی بھی تعریف کی اور ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا۔

مزید پڑھیں: چوبیس گھنٹوں کے دوران 813 برطانوی شہری کرونا سے ہلاک

واضح رہے کہ برطانیہ میں 50 نرسز کرونا وائرس کے باعث اپنی جان گنوا چکی ہیں، برطانیہ میں کرونا وائرس سے 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 43 ہزار افراد میں اب تک وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں