تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

فوجی اڈوں کے اوپر پراسرار شے کی پرواز، پینٹاگون نے ویڈیو جاری کردی

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایسی ویڈیو جاری کی جس میں پراسرار شے کو فوجی اڈوں کے اوپر پرواز کرتا دیکھا گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے ویڈیو تین گھنٹے قبل جاری کی گئی، یہ دراصل تین ویڈیوز ہیں جنہیں ایک ہی کر کے کلپ کی صورت میں جاری کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پراسرار ڈیوائسز (اڑن طشتری یا یو ایف او) امریکی فوجی اڈوں کے عین اوپر پرواز کررہے ہیں۔ فوٹیج میں پائلٹ حیرانی کا اظہار کررہے ہیں کیونکہ اڑن تشتری یا پراسرار شے کی پرواز بہت زیادہ تیز ہے۔

مزید پڑھیں: فضا میں چمکتی پراسرار شے، اڑن طشتری یا پھر خلائی مخلوق؟

یہ بھی پڑھیں: پراسرار خلائی سگنلز نے ناسا کے سائنس دانوں کو بھی پریشان کردیا

پینٹاگون کے ترجمان نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ‘عوام میں فوٹیج کی موجودگی یا عدم موجودگی کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا، محکمے نے انہیں جاری کرنے سے قبل اس بات کا اطمینان کرلیا کہ یہ کسی قسم کے حساس نظام کے بارے میں آگاہی نہیں دے رہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ویڈیو میں نظر آنے والی پراسرار ڈیوائس کی پرواز ہمارے لیے کسی خطرے یا پریشانی کا باعث نہیں ہیں، البتہ ابھی تک اس نتیجے پر بھی نہیں پہنچ سکے کہ پرواز کرنے والی چیزیں درحقیقت کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر یہ ڈرون بھی ہوسکتے ہیں یا پھر یو ایف او البتہ اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Comments

- Advertisement -