اشتہار

سعودی عرب کا فلسطینی عوام کے لیے مثالی اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب اور شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے فلسطین کو امداد فراہم کرے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور شاہ سلمان مرکز برائے امدادی و انسانی خدمات نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے فلسطین کو 25لاکھ ڈالر سے زائد طبی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فلسطین کو بھیجی جانے والی امداد میں 2.66 ملین ڈالر کے طبی الات اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں جنہیں چین اور یوریپین ممالک سے درآمد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، شاہ سلمان کا بڑے ریلیف کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے عالمی ادارہ صحت کی اپیل پر بھی 500 ملین ڈالر کے عطیے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی اس امداد میں 15 کروڑ ڈالر کرونا وائرس کی مناسب روک تھام کے لیے جدید آلات کی تیاری جبکہ 15 کروڑ ڈالر اس بیماری کے سدباب کے لیے ویکسین کی تیاری میں مدد کے لیے مختص ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کرونا وائرس کی عالمی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے اپنی تمام تر ذمہ داریاں ادا کررہا ہے، عالمی اداروں کی امداد سے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں