تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی عرب: عطیات کہاں جمع کرائے جائیں؟

ریاض: سعودی عرب نے نجی اکاؤنٹس میں عطیات جمع کرانے کی سختی سے ممانعت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی نے ہدایت کی ہے کہ صرف حکومت کے منظور شدہ اکاؤنٹس ہی میں عطیات جمع کرائے جائیں۔

عطیات کے سلسلے میں سعودی وزارت نے نجی اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے سے سختی سے منع کر دیا ہے، وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی مقصد کے لیے فنڈ جمع کرنے کے لیے نجی یا کو آپریٹو اکاؤنٹس میں رقم منتقل نہ کی جائے۔

اس سلسلے میں وزارت الموارد البشریہ کے ترجمان ناصر الھزانی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مملکت میں وہ ادارے جن کو حکومت کی جانب سے فنڈ وصول کرنے کا باقاعدہ لائسنس جاری کیا گیا ہے صرف وہی لوگوں سے عطیات وصول کرنے کے مجاز ہیں۔

سعودی عرب: کرونا کے کامیاب علاج کی تفصیلات سامنے آ گئیں

وزارت کا کہنا تھا کہ عطیات دینے والے افراد بینکوں میں باقاعدہ رجسٹرڈ اور منظور شدہ اکاؤنٹس ہی میں اپنے عطیات جمع کرائیں، وزارت کی جانب سے فنڈ اکٹھا کرنے والے گمنام اور نجی اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے کے سلسلے میں انتباہ بھی جاری کیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں عطیات جمع کرنے کے سلسلے میں سخت ضابطے پر عمل کیا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے عطیات جمع کرنے کا باقاعدہ لائسنس جاری کیا جاتا ہے، ایسے اداروں کے اکاؤنٹس بینکوں میں فلاحی انجمن ‘جمعیہ خیریہ’ کے نام سے رجسٹرڈ کیے جاتے ہیں۔

کسی بھی انفرادی شخص یا غیر رجسٹرڈ ادارے کے اکاؤنٹ میں عطیے کے طور پر رقم جمع کرانا خلاف قانون ہے، نہ ہی کسی ادارے یا فرد کو فنڈ جمع کرنے کی اجازت ہے، غیر قانونی طریقے سے فنڈ ریزنگ کرنے والے افراد کے خلاف مملکت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -