کراچی: حکومت سندھ نے مزید 33 فیکٹریوں کو کام کی اجازت دے دی جس کے بعد لاک ڈاؤن سے استثنیٰ حاصل کرنے والی صنعتوں کی تعداد 630 سے زائد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اب مزید تینتیس کمپنیاں لاک ڈاؤن کے دوران اپنا کام جاری رکھ سکیں گی۔ صوبائی حکومت سے اجازت حاصل کرنے والوں میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، اپیرل، ڈینم، نٹ ویئر، ٹینری اور لیدرفیکٹریاں شامل ہیں۔
7صنعتی علاقوں سے فیکٹری مالکان نے برآمدی یونٹس چلانے کی اجازت طلب کی تھی، برآمدی آرڈر پورے کرنے کے لیے فیکٹریوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی، تاہم احتیاطی تدابیر کا پابند بنایا گیا ہے۔
سندھ میں مزید 153 فیکٹریوں کوکام کی اجازت مل گئی
فیکٹریاں سندھ حکومت کے جاری ایس او پیز پر عمل کی پابند ہوں گی، ملازمین کا درجہ حرارت چیک کرنے کابندوبست ہوگا، حفاظتی سامان دیا جائے گا، بیماری ورکرز کو فیکٹری آنے کی جازت نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت مرحلہ وار فیکٹرویوں کو کام کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔ صنعتی یونٹس پرصرف برآمدی آرڈز پرکام کرنےکی اجازت ہوگی، صنعتی یونٹس کی انتظامیہ کوملازمین کی تمام ترتفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔
حکم کی خلاف ورزی پر برآمدی صنعتوں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی، تمام فیکٹریز ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی جبکہ ملازمین کا درجہ حرارت چیک کرنے سمیت ماسک، سماجی فاصلے اور ماسک سیناٹائزر فراہم کیا جائے گا۔