اشتہار

اے آر وائی کے خلاف مہم، وزیر اعلیٰ کا سخت نوٹس، سعید غنی کو فوری رکنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اے آر وائی کے خلاف جاری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وزرا اور اراکین اسمبلی سمیت پارٹی عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی میڈیا گروپ کے خلاف نامناسب الفاظ کا استعمال نہ کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی اے آر وائی نیوز کے خلاف جاری مہم کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پروپیگنڈا کرنے والوں کو فوری طور پر رکنے کا حکم جاری کردیا۔

وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزرا، ایم پی ایز اور پارٹی عہدیداران کو ہدایت کی کہ کسی بھی میڈیاگروپ کے خلاف نامناسب الفاظ کااستعمال نہ کیاجائے، ہم نےہمیشہ میڈیا کی آزادی کیلئے آواز بلند کی اور مشکل وقت میں اُن کا ساتھ دیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کراچی، سعید غنی کے حلقے کے رہائشی گٹر ملا پانی پینے پر مجبور

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی اے آر وائی نیوز کے خلاف مہم ، اقرارالحسن کا سعید غنی کو چیلنج

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی طرح میڈیا نے بھی ہر دور میں جمہوریت کےحصول کیلئےجدوجہدکی، میڈیاکےدوستوں کی مرضی ہےکہ وہ کسی بھی نظر سے حکومت کو دیکھیں،  یہ وقت کرونا جیسی وباسے نمٹنےکا ہے نہ ہی ایک دوسرےسےلڑنےکا، ہمیں سب کا احترام ہے اور اس رشتے کو برقرار بھی رکھنا ہے۔

یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز نے صوبائی حکومت سے سوال کیا تھا کہ وہ گزشتہ 8 سال میں صحت کے شعبے میں لگنے والے کھربوں بجٹ کا حساب دے جس پر صوبائی وزیر سعید غنی آپے سے باہر ہوگئے تھے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اے آر وائی کے خلاف مہم شروع کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں