اشتہار

کرونا کی دوسری لہر، چین نے دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کروناوائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کررہا ہے، خطرے کے پیش نظر اب تک دو شہروں کو لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 4.5 ملین آبادی والے چینی شہر ’جیلن‘ کو 4 دن کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، اس سے قبل ’شھولن‘ شہر کو بھی لاک ڈاؤن کیا گیا جس کی آبادی تقریباً چھ لاکھ ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں کروناوائرس کی دوسری لہر کے خطرے کے باعث مذکورہ اقدامات اٹھائے گئے، تمام شہریوں کے ٹیسٹ کے بعد ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

خطرہ! چین میں کرونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا

متعقلہ اداروں نے شہریوں کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں، لوگوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے پر پابندی ہے، حکومت کو شبہ ہے کہ مذکورہ دونوں شہر کرونا کی نئی لہر سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ چار دن قبل شھولن شہر سے کرونا کے بارہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے باعث پڑوسی شہر جیلن کو بھی لاک ڈاؤن کیا گیا، تمام افراد کو قرنطینہ کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں