جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں کمی متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، معاشی ماہرین بنیادی شرح سود میں ایک فیصد کمی کی توقع کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں اہم معاشی اشاریوں اور کوروناکےملکی معیشت پرہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جائےگا جبکہ ان عوامل کو مدنظررکھتے ہوئے شرح سود میں ردوبدل کا تعین کیاجائے گا۔

معاشی ماہرین کےمطابق مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں ایک فیصد تک کی کمی کاامکان ہے۔

خیال رہے اسٹیٹ بینک17 مارچ سے16اپریل تک شرح سود425 بیسزپوائنٹس کم کرچکاہے اور 2 بار ہنگامی اجلاس بلاکر مارچ شرح سود 75 بیسز پوائنٹس کم کرکے12.50 فیصد مقررکی گئی۔

24 مارچ کومانیٹری پالیسی کمیٹی نےشرح سود میں مزید 150 بیسس پوائنٹس کمی کااعلان کیا جبکہ 16 اپریل کو شرح سود مزید 200 بیسز پوائنٹس کم کرکے9فیصدرکھی گئی تھی ، ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 400 بیسز پوائنٹس کمی کامطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ہلاکت خیز کرونا وائرس سے جہاں قیمتی جانی نقصان ہوا ہے وہیں عالمی معیشت کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ عالمی تجارت کی معطلی، اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت میں کمی کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت گراوٹ کا شکار ہے جس کے سبب بینکوں نے شرح سود میں کمی کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں