کراچی : گورنر سندھ کی منظوری کےبعد سندھ بھرمیں وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافذ ہوگیا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گورنر سندھ کی منظوری کےبعد سندھ بھرمیں وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافذ ہوگیا ہے، شہریوں، دکانداروں اور فیکٹری مالکان سمیت ہر فرد پر احتیاطی تدابیرپرعمل لازم ہے۔
بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے ہوں گے، شہریوں سمیت تمام ادارےکوروناروک تھام کیلئےتمام ایس اوپیزپرعمل کریں، ایس او پی کی خلاف ورزی پردس لاکھ روپےتک جرمانہ ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ قانون کامقصدشہریوں میں احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدکاشعورپیداکرناہے، سندھ حکومت کوروناروک تھام کےلئےسنجیدہ اقدامات لےرہی ہے، اجتماعات، مذہبی و سماجی تقاریب، لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر بھی اس قانون کااطلاق ہوگا۔
مزید پڑھیں : گورنر سندھ نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نےوبائی امراض ترمیمی ایکٹ پرعمل کرناہے، پابندی والےکاروبارکھولنےپربھی یہ قانون حرکت میں آئےگا، آئیےاس وباکےخاتمے کیلئےقانون پسند شہری ہونے کاثبوت دیں۔
یاد رہے سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 میں ترمیم کے بعد گورنر سندھ کو بھیجا گیا تھا، جسے منظور کرلیا گیا تھا، ترمیمی آرڈیننس کا مقصد کرونا کی وبا پر قابو پانے میں رکاوٹ اور پھیلاؤ کا سبب بننے پر کارروائی ممکن بنائی جاسکے۔