جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

وزیراعظم سے عثمان ڈار کی ملاقات، ٹائیگرزفورس کو سندھ میں متحرک کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹائیگرز فورس کو سندھ میں متحرک کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی اس موقع پر ٹائیگرزفورس سے متعلق ملک بھر میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ٹائیگرز فورس کو سندھ میں متحرک کرنے کے لیے انتظامی امور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سونپنے کی منظوری دے دی، حتمی اعلان معاون خصوصی عثمان ڈار پریس کانفرس میں کریں گے۔

- Advertisement -

ملاقات کے دوران صوبائی حکومت کے فیصلوں کا مزید انتظار نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

عثمان ڈار کا کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے متعلق بڑا اعلان

خیال رہے کہ کروناوائرس کے تناظر میں خصوصی طور پر ٹائیگرز فورس تشکیل دی گئی جو ملک میں عوام کی مدد اور مستحقین تک راشن پہنچانے کے علاوہ حکومتی احکامات کے مطابق دیگر امور بھی بخوبی انجام دے رہی ہے۔

اپنے حالیہ بیان میں معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کرونا ریلیف ٹائیگرفورس وبا کے بعد گریں فورس میں بدل جائے گی، ٹائیگرفورس ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی، وزیر اعظم ٹائیگرفورس کے ایک ایک ممبر کو قومی سرمایہ قرار دیتے ہیں، فورس مشکل حالات میں زبردست کام کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں