اشتہار

افغانستان، مسجدوں پر حملے میں 13 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے صوبے پروان میں ایک مسجدوں پر حملے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے اور 16 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان اور خوست میں شدت پسندوں نے مسجدوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 نمازی جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

افغان صوبے خوست کی مسجد سے باہر نکلنے والے ایک خاندان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ تخار میں چیک پوست پر حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان میں باجماعت نماز کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں گھر کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب صوبے خوست کی ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکلنے والے خاندان کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 سگے بھائی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں صوبے تخار کی چیک پوسٹ پر حملے میں 9 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ افغان حکام نے کارروائی میں 40 جنگجوؤں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان طالبان نے مسجد پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے ہم کبھی عبادت گاہوں اور اسپتالوں پر حملے نہیں کرتے صرف سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں