اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مقامی افراد کے لیے روزگار کا سنہری موقع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے 16ہزار میٹرک ٹن یوریا کھاد لے کر بحری جہاز گوادر پہنچ گیا ہے، کھاد اتار نے، پیکنگ اور ٹرکوں پر لوڈنگ سے مقامی افراد کو روزگار ملےگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشیرتجارت نے ٹوئٹ کیا کہ مقامی افراد کو روزگار دینے سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں، پہلی بار کھاد کو مقامی سطح پر بیگ میں پیک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سمندری راستے سے پاکستان سے تجارت کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، کھاد پیک کرکے ٹرکوں کے ذریعے گوادر سے افغانستان بھیجا جائے گا، اس اہم مرحلے کو عبور کرنے کے لیے ملازمین رکھے جائیں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ اپنے ایک خطاب میں مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ جامع ایکسپورٹ پالیسی کی تشکیل حتمی مرحلے میں ہے، ایکسپورٹ پالیسی فریقین کی مشاورت سے تشکیل دی جارہی ہے، جلد منظوری ممکن ہے۔

مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ نئے شعبوں کی نشاندہی کے لیے جامع تجزیہ کیا گیا، نئی مارکیٹوں کی نشاندہی کے لیے بھرپور محنت کی گئی ہے، عالمی منڈیوں تک رسائی اور مصنوعات کی کھپت پر توجہ دی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں