اشتہار

کراچی، عوامی ٹرانسپورٹ چل گئی، ایس او پیز کی کھل کر خلاف ورزی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی مشروط اجازت ملنے کے بعد عوام نے ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں سندھ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تقریباً ڈھائی ماہ بعد پبلک ٹرانسپورٹ آج سے چلنا شروع ہوئی۔

شہر میں صبح سے ہی  عوام سڑکوں پر کھڑے بس کا انتظار کرتے نظر آئے، لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے غریب شہری اور ڈرائیور حضرات کو پریشانی کا سامنا تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ کھولنے کی مشروط اجازت دیدی

پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر آئی تو عوام اور ٹرانسپورٹرز نے اطمینان کا سانس لیا مگر عوام نے پہلے ہی روز ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں اور حکومتی شرائط پر کوئی عمل درآمد نظر نہیں آیا۔

ایس او پی کے مطابق گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بسوں میں سوار نہیں کیا جارہا لیکن بیشتر شہری ماسک اور دستانے پہننے کی پابندی پر عمل نہیں کررہے، اسی طرح بہت ہی کم گاڑیوں میں سینیٹائزر موجود ہے۔

انتظامیہ کا کہناہے کہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ ہو یا نجی گاڑیاں ایس او پی پر عمل کرنا لازمی ہے، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو جن شرائط کی بنیاد پر گاڑیاں چلانے کی اجازت دیں اُن میں مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانا، ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا ماسک اور دستانے استعمال کرنا، گاڑی میں جراثیم کش اسپرے اور سینٹائزر کا ہونا لازمی ہے۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے سربراہ محمد ارشاد نے تمام بس ڈرائیورز ، کنڈیکٹرز اور مالکان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو حکومت اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گی، اس ضمن میں چیئرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے حکومت کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں