تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مڈغاسکر میں لولی پوپ آرڈر کرنے پر حکومتی وزیر فارغ

اینٹانانیربو: افریقی ملک مڈغاسکر کے وزیر تعلیم کو 2 ملین سے زائد کی مالیت کے لولی پوپ منگوانے کے منصوبے کی وجہ سے فارغ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میں 32 کروڑ سے زائد کی مالیت کے لولی پوپ منگوانے کا فیصلہ کرنے پر وزیر تعلیم ریجاسوا کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جس کے منہ کا ذائقہ کرونا وائرس کے علاج کے لیے جڑی بوٹیاں استعمال کرنے کی وجہ سے خراب ہو جائے گا، ہر اس ایک فرد کو 3 لولی پوپ دیے جائیں گے۔مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر کےصدر کے اعتراضات کے بعد یہ منصوبہ منسوخ کر دیا گیا۔

افریقی ملک کے صدر اینڈری راجویلینا جڑی بوٹیوں کے ٹانک کو کرونا وائرس کے علاج کے طور پر فروغ دے رہے ہیں۔

کرونا وائرس کے علاج کے لیے اس وقت متعدد افریقی ممالک کا ماننا ہے کہ جڑی بوٹیوں سے وائرس کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، لیکن عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کوئی ثابت شدہ علاج موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب مڈغاسکر کی نیشنل میڈیکل اکیڈمی نے بھی آرٹیمیسیا نامی جڑی بوٹی پر مبنی مشروبات کی افادیت پر شبہ ظاہر کیا ہے۔

صدر اینڈری راجویلینا نے اس حوالے سے کی جانے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ افریقا کے بارے میں مغرب کی متکبرانہ رویے کا ثبوت ہے، انہوں نے سوال کیا کہ اگر یہی ٹانک کسی یورپی ملک نے دریافت کر لیا ہوتا تو کیا س پر بھی ایسے ہی شک کا اظہار کیا جاتا؟

واضح رہے کہ مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میں کرونا وائرس کے اب تک 1 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 7 افراد بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -