اشتہار

جارج فلائیڈ قتل، عوامی ردعمل کم کرنے کیلئے فوج کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع نے وائٹ ہاوس کی مشاورت کے بغیر دارالحکومت میں تعینات نیشنل گارڈز کو غیر مسلح کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کی مطابق امریکا میں سیاہ فام شہری کی سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں دردناک ہلاکت کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں جسے روکنے کےلیے صدر ٹرمپ نے فوج کو طلب کرلیا تھا تاہم وزیر دفاع نے واشنگٹن میں تعیناتی سے قبل ہی فوج کو واپس بھیج دیا۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے وائٹ ہاوٗس کی مشاورت کے بغیر واشنگٹن میں تعینات نیشنل گارڈز کو غیر مسلح کردیا تاکہ شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جاسکے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈز کو مسلح کرنے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔

اس سے قبل پینٹاگون چیف نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کی صدر ٹرمپ کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا کام ہے کہ اپنے محکمے کو سیاست سے دور رکھوں۔

مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی کوئی ضرورت نہیں، سڑکوں پر فوجیوں کو استعمال نہیں کرنا چاہتا۔

سیاہ فام شہری کا قتل، امریکی وزیر دفاع کی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی مخالفت

یہ بھی پڑھیں: مظاہرین امریکی سفید فام فوقیت والی یادگار مٹانے لگے

خیال رہے کہ 25 مئی کو امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی 45 سالہ جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر متاثرہ شخص کی گردن پر کافی دیر تک گھٹنا رکھے بٹھا رہا جو اس کی موت کا باعث بنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں