اشتہار

ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ان کی زندگی کی سب سے خوشگوار جگہ ان کا گھر ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اذہان کو گود میں لے کر بیٹھی ہوئی ہیں اور انہوں نے اذہان کے بالوں میں ایک چھوٹی پونی بھی باندھی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

تصویر کے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری خوشگوار جگہ۔‘

View this post on Instagram

My happy place 🍫💕 @izhaan.mirzamalik

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

ٹینس اسٹار کے اس کیپشن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عالمی وبا کرونا کے باعث وہ خود ساختہ تنہائی اختیار کرکے گھر میں بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے عید کے پرمسرت موقع پر ایک تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب پسند کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں