جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کاروباری اداروں کی حاصل کردہ فنانسنگ حوصلہ افزا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر نے صارفین سے رسک شیئرنگ سہولت کا استعمال بڑھانےکی ہدایت کر دی۔

ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کاروباری طبقےکو سہولت فراہم کرنا مرکزی بینک کی ترجیح ہے، 5 جون تک21ارب روپےکی درخواستیں منظور کر لی تھیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کاروباری اداروں کی حاصل کردہ فنانسنگ اب تک حوصلہ افزا ہے تاہم ایس ایم ایز کو بینکوں سے یہ سہولت حاصل کرنے میں دشواریاں ہیں اس لیے رسک شیئرنگ سہولت کا استعمال بڑھایا جائے۔

رضا باقر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اس اسکیم میں مزیدتوسیع پر بھی غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن اور معاشی صورتحال میں ملازمین کو برطرفی سے بچانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے نئی ری فنانس اسکیم متعارف کروائی تھی۔

اسکیم کا بنیادی مقصد کاروباری اداروں کو ترغیب دینا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ملازمین کو برطرف نہ کریں۔اسکیم کے تحت ان کاروباری اداروں کو جو اپریل تا جون 2020ء کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہیں کریں گے اِن تین مہینوں کی اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

مستقل، کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز سمیت ہر قسم کے ملازمین نیز آؤٹ سورس کارکن بھی شامل ہوں گے، اسکیم کے تحت لیے گئے قرضوں پر مارک اپ 5 فیصد تک ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں