تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بورے والا، مزدا اور کار میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب کے علاقے بورے والا کے قریب مزدا اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بورے والا کے نواحی علاقے اڈا مانا موڑ عارف والا روڈ پر تیز رفتار مزدا اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار مقامی تاجر مرزا محمد ارشاد اور ان کی اہلیہ سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال بورے والا منتقل کیا بعدازاں زخمی ہونے والے تین بچوں میں سے 2 کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 اور 13 سال کے درمیان ہیں، فیملی پاکپتن میں ایک فوتگی میں شرکت کے بعد واپس بورے والا آرہی تھی۔

مزید پڑھیں: رائیونڈ میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر عمارت سے ٹکراگئی، 3 افراد جاں بحق

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی نعشیں کار کی باڈی کاٹ کر نکالی گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رائیونڈ میں تیز رفتار گاڑی عمارت سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت خرم، رجب اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اویس، عابد اور گل نبی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -