کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیا۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے پہلی بار اپنی محبت کے حوالے سے لب کشائی کی اور اعتراف کیا کہ وہ کسی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے میرے خوابوش کا شہزادہ ’سلیم‘ مل گیا، مجھے معروف تاجر سلیم کریم سے پیار ہوگیا اور میرے لیے اس رشتے کو بیان کرنا بہت مشکل ہے’۔
انہوں نے لکھا کہ ’معلوم نہیں سلیم مجھے کس نیکی کے بدلے ملے ہیں جبکہ میں اس کی مستحق نہیں تھی، اب وہ ہی میری زندگی کا مرکز ہیں‘۔
مزید پڑھیں: ماہرہ خان کیا بننا چاہتی ہیں؟
ماہرہ نے لکھا کہ ’میرے نزدیک یہ بات ناقابل بیان ہے کہ میں کس طرح محبت میں گرفتار ہوئی، پیار کا احساس کیا ہوتا ہے اس بات کا مجھے آج معلوم ہوا ہے‘۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ یا مختلف شوز میں ماہرہ خان سے محبت، دوسری شادی سے متعلق سوالات بھی کیے جاچکے، جس پر اداکارہ نے ہر بار ایک ہی جواب دیا کہ وہ جب بھی شادی کا ارادہ کریں سے اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
حال ہی میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہاں میں کسی سے تاحال محبت کرتی ہوں‘۔
یاد رہے کہ سنہ 2006 میں ماہرہ خان امریکا میں مقیم تھیں، اسی دوران اُن کی علی عسکری سے ملاقات ہوئی جو ایک سال میں ہی محبت میں بدل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہرہ خان نے بڑا اعلان کردیا ، مداح حیران
بعد ازاں ماہرہ خان اور علی نے 2007 میں شادی کی جس کے 7 سال بعد اُن کے ہاں بیٹے اذلان کی پیدائش ہوئی، بیٹے کی پیدائش کے بعد 2015 میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے بطور معاون اداکار کیا جس کے بعد انہیں فواد خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملا یہی ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بننا۔
اداکارہ نے ڈرامے میں کام کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور پھر بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے مد مقابل فلم رئیس مٰں کام کیا۔