اشتہار

کرونا کی 6 نئی علامات

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کے طبی ماہرین نے  کرونا وائرس کی 6 نئی علامات کی نشاندہی کردی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سینٹر فار ڈیزیزر اینڈ کنٹرول نے کرونا کی علامات کے حوالے سے ایک تحقیقی مطالعہ کیا اور علامات کے بغیر متاثر ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا۔

امریکی ماہرین کے مطابق اُن کی تحقیق کے دوران کرونا کی 6 نئی علامات سامنے آئیں جو پہلے کے مقابلے میں معمولی اور مختلف ہیں۔ ماہرین نے جن نئی 6 علامات کی نشاندہی کی اُن میں سردرد، گلے میں سوزش، سردی لگنا، کپکپی ہونا، پٹھوں میں درد اور حلق کڑوا ہونا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: قبل ازوقت ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات

ماہرین کے مطابق نئی علامات 6 روز میں شدت اختیار کرلیتی ہیں، اگر ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

بین الاقوامی طبی ماہرین نے  بتایا تھا کہ عام طور پر کرونا وائرس کی علامات دو سے 14 دن میں ظاہر ہوتی ہیں، ان علامات میں بخار (سینہ اور پیٹ گرم ہونا)،  خشک کھانسی، نزلہ، سانس لینے میں دشواری یا سانس پھولنا، سینے میں مستقل درد یا دباؤ ، آنکھوں میں انفیکشن، دماغی تھکاوٹ، پیٹ میں درد، جسمانی تھکاوٹ شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس A بلڈ گروپ والوں کے لیے خطرناک قرار

اسے بھی پڑھیں: کرونا ویکسین کی جلد دستیابی، ڈبلیو ایچ او نے امید باندھ دی

عالمگیر وبا سے ہلاکتوں اور متاثرہ افراد میں اضافے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور دنیا بھر میں سائنسدان وائرس کے علاج اور علامات کے حوالے سے مسلسل تحقیق میں لگے ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں