اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں وکشمیر کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں بھارتی بربریت کو بے نقاب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے اہم اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی افواج کی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ زیرغور آئے گا، وادی کی مستقبل سے متعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ممکن ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی ویڈ یولنک پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 3 کشمیری نوجوان شہید

اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل اوآئی سی ڈاکٹر یوسف کریں گے جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی ، آذربائیجان اور نائیجیریا کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

واضح رہے کہ کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسزنے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں