اشتہار

سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ایئرلائن ’السعودیہ‘ نے وضاحت کی ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی تاحال برقرار ہے لیکن وہ غیرملکی جو وطن واپس جانا چاہتے ہیں انہیں خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ملک میں مقیم جو غیرملکی خصوصی پلیٹ فارم ’عودہ‘ پر وطن واپسی کی درخواست دے رہے ہیں، انہیں جانچ پڑتال کے بعد خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس بھیجا جارہا ہے۔

السعودیہ کے مطابق ملک بھر میں تمام ہوائی اڈوں کے لیے داخلی پروازیں مرحلہ وار مکمل طور پر بحال کردی جائیں گی۔ جبکہ ہر عمر کے بچوں کو السعودیہ کی پروازوں سے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ سفر کی اجازت ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

ایئرلائن نے واضح کیا کہ 15 برس سے کم عمر کے بچوں کو تنہا سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، کرونا صورت حال اور صحت و سلامتی کے پیش نظر تنہا بچوں پر سفری پابندی عائد کی گئی ہے۔

سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں