اشتہار

’’کراچی، بچے بہت شرارتی ہیں اس لیے باندھا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبرگ میں سوتیلی ماں کے تشدد کا شکار بچوں کے والدین نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ بچے بہت شرارتی ہیں اس لیے انہیں باندھا تھا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں بچوں پر تشدد کرنے والی سوتیلی ماں اور ان کے والد کا کہنا ہے کہ بچے بہت شرارتی ہیں، بچوں کو گھر سے نکل کر گم ہوجانے کے خدشے کے نظر بند کیا۔

پولیس کے مطابق بچے ابھی اپنے ماموں کے پاس موجود ہیں،بچوں کی سوتیلی ماں اور سگے والد سے واقعے کی پوچھ گچھ جاری ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچے گھر کے اندر بھی گندگی پھیلاتے تھے اس لیے انتہائی قدم اٹھایا تاہم اپنے اقدام پر شرمندہ ہیں۔

یہ پڑھیں: سوتیلی ماں کا معصوم بچوں پر ظلم، 5 ماہ سے زنجیروں میں بھوکا پیاسا باندھے رکھا

واضح رہے کہ سوتیلی ماں نے معصوم بچوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک روا رکھا، بچوں کو برہنہ حالت میں کئی ماہ سے زنجیروں میں باندھ رکھا تھا۔

بچوں کی عمر 4 سے 10 سال کے درمیان ہے، انھیں کئی کئی روز تک کھانا بھی نہیں دیا جا رہا تھا، جس سے ان کی جسمانی حالت افریقا کے قحط زدہ بچوں جیسی ہو گئی تھی، والدین میں علیحدگی کے بعد باپ نے دوسری شادی کی تو سوتیلی ماں نے بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، اپنی ماں نے بھی پلٹ کر نہیں پوچھا۔

صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کی وائس چیئر پرسن عالیہ برنی نے کہا ہم نے اے آر وائی نیوز کے ساتھ مل کربہت سے بچوں کو تحفظ فراہم کیا، اس واقعے پر کسی بھی ادارے کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں