اشتہار

ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار انڈر ٹیکر ریٹائر ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو ای پر 33 سال تک راج کرنے والے ڈیڈ مین دی انڈر ٹیکر ریٹائر ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای میں ڈیڈ مین کے نام سے مشہور دی انڈر ٹیکر نے کیریئر کو خیرباد کہتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انڈر ٹیکر نے ڈبلیو ڈبلیو ای پر 33 سال تک راج کیا، وہ 20 برس تک لگاتار ریسل مینیا میں ناقابل شکست رہے تاہم ریسل مینیا 35 میں انہیں بگ ڈو (رومن رینز) کے شکست سے دوچار کیا اور رنگ میں 20-1 نمایاں دیکھا جانے لگا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ڈیڈ مین نے بگ ڈوگ سے آخری بار ریسل مینیا 35 میں مقابلہ کیا تھا جس میں کنٹریکٹ سائن ہوا تھا کہ اگر انڈر ٹیکر سے رومن رینز شکست کھا گئے تو وہ رنگ میں کبھی نہیں اتریں گے۔

بگ ڈوگ نے انڈر ٹیکر کو کڑے مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا تھا اور انڈر ٹیکر نے بعد میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا مذاکرہ کرتے ہوئے ان سے ہاتھ بھی ملایا تھا۔

مزید پڑھیں: رومن رینز نے انڈر ٹیکر کو شکست دے دی

خیال رہے ڈیڈ مین نے کئی ریسلرز کا کیریئر ختم کیا، شان مائیکل کا کیریئر بھی انڈر ٹیکر کے ہاتھوں اختتام پذیر ہوا جب ڈیڈ مین نے شان مائیکل کو ہرا کنٹریکٹ کے مطابق ہمیشہ کے لیے رنگ سے دور کردیا تھا۔

انڈر ٹیکر نے شان مائیکل کو شکست دینے کے بعد انہیں بھی اٹھایا اور گلے لگا کر انہیں سخت مقابلہ کرنے پر مبارک باد دی تھی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مداح اب رنگ میں دوبارہ اپنے پسندیدہ ریسلرز کو نہیں دیکھ سکیں گے ادھر رومن رینز کے یہاں بھی جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے جس کے باعث وہ بھی رنگ سے تھوڑے عرصے کے لیے دور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں