اشتہار

نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زمین لرز اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے ملفورڈ ساؤنڈ میں 5.9 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ایک پارک میں کھڑی کاریں لڑھکنے لگیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے سیاحتی جزیرہ کے قریبی علاقوں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا, لوگ گھبرا کر گھروں سے نکل آئے ۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو ملفورڈ ساؤنڈ کے جنوب میں سائوتھ آئی لینڈ کے علاقوں ڈونی ڈین، واناکا اور کوئنز ٹائون میں محسوس کیے گئے۔

- Advertisement -

زلزلے کا مرکز ساؤتھ آئی لینڈ کے علاقہ ملفورڈ ساؤنڈ کے جنوب میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پرسطح زمین سے 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

مقامی افراد کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ایک پارک میں کھڑی کاریں لڑھکنے لگیں۔ زلزلے کے کچھ دیر بعد ریکٹر اسکیل پر 4.2درجے شدت کا آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں