اشتہار

حفیظ کو کرونا کی شدید علامات، کانفرس میں 13 بار کھانسے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کو کرونا کی شدید علامات ظاہر ہونے لگیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کو کرونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں، ایک، دو نہیں محمد حفیظ 13 مرتبہ ٹیلی کانفرنس میں کھانستے رہے۔

صحافی نے محمد حٖفیظ سے سوال کیا کہ خیریت ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ معمول کی کھانسی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک لیب نے سابق کپتان محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو وہ بھی پازیٹو آگیا جس کے بعد قومی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ معمہ بن چکا ہے۔

کرونا رپورٹ شیئر کرنے پر پی سی بی ناراض، حفیظ کو معافی مانگنا پڑ گئی

ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے پہلے سیمپل میں بھی کروناوائرس پایا گیا ہے، لیبارٹری انتظامیہ نے پی سی بی سے رابطہ کرکے دوسری رپورٹ سے بھی آگاہ کردیا۔ محمد حفیظ کا باضابطہ ری ٹیسٹ کل ہوگا۔

لیبارٹری حکام کا کہنا ہے کہ محمدحفیظ کے عمل سے لیبارٹری کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کیا، کرکٹر کے اقدام سے پاکستان میں ٹیسٹنگ کے عمل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

محمد حفیظ کے بعد اہلخانہ کی کرونا رپورٹ بھی آگئی

خیال رہے کہ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کروائے تھے، محمد حفیظ سمیت 7 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے نجی اسپتال سے دوبارہ کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس میں اُن کی رپورٹ منفی آئی، محمد حفیظ نے گزشتہ دوپہر ٹیسٹ کی رپورٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں