تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

ایران: انسٹاگرام پر نومولود بچوں کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام

تہران: ایران کی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ایک گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کیا جو انسٹاگرام کے ذریعے بچوں کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے دارالحکومت تہران میں بدھ کے روز کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو اس الزام میں گرفتار کیا کہ وہ دو نومولود بچوں کو انسٹاگرام پر فروخت کررہے تھے۔

پولیس نے کارروائی کر کے ملزمان کو حراست میں لے کر دو بچوں کو  حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے بیس دن اور دو ماہ کے بچوں کو فروخت کرنے کی کوشش کی۔

ایرانی نیوز ایجنسی اسنا کی رپورٹ کے مطابق پولیس سربراہ حسین رحیمی کا کہنا تھا کہ ’ملزمان نے انسٹاگرام پر بچوں کی فروخت کا اشتہار جاری کیا، ہمیں اس حوالے سے شکایات موصول ہوئیں تو پھر معلومات حاصل کر کے کارروائی کی ‘۔

مزید پڑھیں: نشے کے عادی سنگ دل ماں باپ نے نومولود کو آن لائن فروخت کردیا

انہوں نے بتایا کہ ’شکایات ملنے کے بعد چھان بین کرنے پر معلوم ہوا کہ انسٹاگرام پر مختلف ناموں سے بنائے جانے والے 10 سے15 اکاؤنٹس ایسے تھے جن پر بچوں کی فروخت کے اشتہارات پوسٹ کیے گئے تھے‘۔

حسین رحیمی کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ اکاؤنٹس چلانے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ گینگ کے ساتھ کام کرتے ہیں‘۔

تہران  پولیس کے سربراہ رحیمی نے بتایا کہ ’گرفتار ملزمان نے بھی ان بچوں کو 225 امریکی ڈالر کی قیمت ادا کر کے خریدا تھا اور وہ اب چار گنا زیادہ قیمت میں انہیں فروخت کررہے تھے‘۔ پولیس حکام کے مطابق جن ملزمان کو حراست میں لیا گیا اُن کا پہلے کوئی مجرمانہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کے ایک اسپتال میں نرس کا نوزائیدہ بچوں کی فروخت کا انکشاف

پولیس نے دونوں بچوں کو سماجی بہبود کے مقامی محکمے کے حوالے کردیا۔ ایرانی نیوز ایجنسی نے لکھا کہ ملزمان میں سے ایک نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ محض رابطہ کار یا ‘درمیان کے آدمی‘ کا کردار ادا کر رہا تھا کیونکہ وہ بے روزگار تھا اور اسے رقم کی ضرورت تھی۔

Comments

- Advertisement -