اشتہار

حج 2020: کامیاب عازمین کو رقوم کی واپسی کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2020 کے تمام کامیاب عازمین کو رقوم واپسی کاسلسلہ 2جولائی سے شروع ہوگا، واجبات کی نقد واپسی کیلئے درخواست گزار کا بینک آناضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج2020کےدرخواست گزاروں کو واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا، سعودی حکومت کےفیصلےکی روشنی میں تمام کامیاب عازمین کورقوم واپس کی جائیں گی۔

ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج واجبات کی واپسی کاسلسلہ2جولائی سے ملک بھرکےنامزدبینکوں سےشروع ہوگا، تمام درخواست گزاروں کوایس ایم ایس بھیجنا شروع کردیے گئے ہیں۔

مزیدپڑھیں : محدود حج کے بعد عازمین کو رقوم کی واپسی، حکومت کا اہم فیصلہ

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ حج واجبات کی نقد واپسی کیلئے درخواست گزار کا بینک آناضروری ہے جبکہ واجبات بذریعہ چیک لینےکیلئےگروپ لیڈرکوتمام افرادکی دستاویز کے ہمراہ بینک آنا ہوگا۔

متعلقہ بینک برانچ کی بندش کی صورت میں دوسری نامزدبرانچ سےرقوم ادائیگی ممکن ہو گی ، رقوم واپسی میں مشکل پروزارت کےاکاؤنٹس افسر ریفنڈ 0519208465سے رابطہ کریں۔

یاد رہے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کے سعودی فیصلےکا خیر مقدم کرتےہیں، یہ فیصلہ شریعت کےحکم اورموجودہ حالات کےعین مطابق ہے، سعودی وزیرحج نےاعلان سےپہلےاعتمادمیں لیا جس کے شکر گزار ہیں، حجاج کرام کو کورونا سے بچانے کیلئے ایک مشکل مگر دانشمندانہ اقدام ہے۔

نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ وزارتِ مذہبی امورنے پاکستانی حجاجِ کرام کو رقوم واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے، ضروری امور طےکر کےحجاج کوبذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جائے گی، پاکستانی حجاج کو رقوم کی واپسی کیلئے طریقہ کار کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں