تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

کرونا وائرس: عرب ممالک کا بڑا فیصلہ

ریاض: عرب ممالک نے کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی طورپر متاثر ہونے والے غریب طبقوں کی مدد کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کے وزرا برائے سماجی امور نے اتوار کے روز کرونا کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس اردن کی درخواست پر طلب کیا گیا جس میں وبا کے سماجی و انسانی مسائل اور اُن سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

عرب لیگ میں سماجی امور کے ادارے کی سربراہ اور معاون سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ھیفا ابوغزالہ نے بتایا کہ ’سماجی امور کے عرب وزرا نے وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں اپنے اپنے ممالک کے تجربات پیش کیے اور ایک دوسرے کو مالی و تکنیکی دشواریوں سے بھی آگاہ کیا ۔

اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں تمام عرب ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کرونا کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے طبقوں کی مدد کی جائے گی، بالخصوص معذوروں، بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ’تمام عرب ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شہریوں کو سماجی وانسانی مسائل کے بھنور سے نکالنے کے لیے جملہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے‘۔

وزرا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عرب ممالک بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے ساتھ کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کریں گی۔

Comments

- Advertisement -