اشتہار

بھارت میں پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 8 اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے کانپور میں گھروں کی چھتوں پر گھات لگائے مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی دیویندرا مشرا، سب انسپکٹرز سمیت 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس ایک مشتبہ قاتل کو گرفتار کرنے کے لیے مقامی گاؤں پہنچی تھی جہاں گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

- Advertisement -

مسلح افراد کے حملے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دیویندرا مشرا سمیت تین سب انسپکٹرز اور چار کانسٹیبل ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور زخمی بھی ہوئے جنہیں ملزمان اپنے ساتھ لے گئے۔

ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھتوں سے گولیوں کے خول برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں