تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

وفاقی کابینہ نےارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارشدملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے سمیت ملکی سیاسی، معاشی اورکورونا وباء کے باعث پیدا صورتحال پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹوتعینات کرنےکی منظوری دے دی اور فیصلہ کیا کہ ارشدملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو رہیں گے، ایئرمارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ایئر فورس سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بقیہ مدت کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو ہوں گے، ان کو 3سال کے لیے پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹومقرر کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کو مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کے معاملےپر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، بریفنگ میں بتایا گیا جعلی اور مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کوگراؤنڈ کردیا گیا ہے ، جس پر کابینہ نے پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں کی جانچ پڑتال جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کمپنیز ایکٹ 2017 میں ترمیم کا معاملہ اور پاکستانی قیدی سید شارق رضاکی برطانیہ حوالگی کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

مزید پڑھیں : جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف کارروائی کیلیے سمری طلب

یاد رہے گذشتہ اجلاس میں پوفاقی کابینہ نے جعلی لائسنس و ڈگری کے حامل پائلٹس کے خلاف کارروائی کے لیے تفصیلی سمری دوبارہ طلب کر لی تھی، ارکان نے رائے دی تھی کہ پائلٹس کےلائسنس منسوخی سےمتعلق معاملہ پیچیدہ ہے، پائلٹس کی ڈگری کامعاملہ مس ہینڈل کیاگیا۔ لائسنس منسوخی کامعاملہ پراسس میں ڈال دیا گیا لیکن مزید حقائق دیکھناہوں گے۔

Comments

- Advertisement -