تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سعودی عرب: خواتین کے روزگار میں اضافہ، مردوں کو نوکریوں کے لالے پڑگئے

ریاض : سعودی عرب میں مرد بیروز ہونے لگے اور خواتین کی بیروزگاری کی مجموعی شرح میں کمی واقع ہوگئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں ولی عہد محمد سلمان کے وژن 2030 کے تحت خواتین کو بغیر محرم کے سفر کرنے اور ملازمت کرنے کی اجازت دی گئی، جس کے بعد سعودی خواتین کی بڑی تعداد نے مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بیروزگاری کی شرح 12 فیصد سے کم ہوکر گیارہ اعشاریہ 8 فیصد رہ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کی بیروزگاری کی شرح میں 2.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مردوں کی بیروزگاری کی شرح میں پانچ اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 2020 کی پہلی چوتھائی میں لیبر مارکیٹ میں ایک کروڑ 36 لاکھ 35 ہزار 612 افراد کو روزگار ملا، جس میں مقامی و غیر مقامی دونوں شامل ہیں البتہ سعودی سعودی شہریوں کی تعداد 32 لاکھ 3 ہزار 423 ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تعداد میں سے 1 لاکھ 16 ہزار 870 خواتین ہیں جبکہ باقی مرد ہیں جو برسرروزگار آئے جبکہ 10 لاکھ 15 ہزار 820 افراد اب بھی ملازمت کی تلاش میں ہیں جس میں 186969 مردوں کی تعداد ہے جبکہ باقی خواتین ہیں۔

Comments

- Advertisement -