تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

فیس ماسک کے حوالے سے بڑا فیصلہ

لندن: برطانیہ کی رائل سوسائٹی نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فیس ماسک کو لازمی قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی رائل سوسائٹی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ’کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال ناگزیر ہے لہذا شہری پابندی کے ساتھ پہنیں‘۔

رائل سوسائٹی نے برطانوی شہریوں کو خبردار کیا کہ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں، عوامی ٹرانسپورٹ میں اپنا چہرہ ضرور ڈھانپیں۔

 رائل سوسائٹی کے مطابق لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد لوگوں کا باہمی میل ملاپ بڑھ گیاہے، شہریوں کو وائرس سے بچانے کے لیے ہم ہر قدم اٹھائیں گے کیونکہ کویڈڈ 19 انفیکشن کی دوسری لہر کا خطرہ موجود ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عام طور پر لوگوں کو ماسک پہننے کی عادت نہیں ہے مگر کرونا کا پھیلاؤ روکنے اور خود محفوظ رہنے کے لیے فیس ماسک لازمی استعمال کرنا ہوگا۔

قبل ازیں برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کیا۔ وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ جم اور سوئمنگ پول کو 25 جولائی سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا جہاں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جانے کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -