اشتہار

انسان جیسے دانت اور ہونٹ والی مچھلی دیکھ کر سب حیران

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر ایک ایسی مچھلی کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے دانت اور ہونٹ بالکل انسانوں جیسے نظر آرہے ہیں اور یہ انسانوں کی طرح ہنس بھی  رہی ہے۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں شکاری کے ہاتھ لگنے والی مچھلی کی تصویر جب انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی تو صارفین اسے دیکھ کر ششدر رہ گئے کیونکہ انہوں نے ایسی مچھلی اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی اور یقیناً آپ نے بھی نہیں دیکھی ہوگی۔

شیئر ہونے والی تصویر میں حیران کن طور پر مچھلی کے دانت اور ہنسی انسانوں سے اس قدر مماثلت کررہی تھی کہ صارفین نے اسے شیئر کرنا شروع کیا۔

- Advertisement -

ایک گھنٹے کے دوران ہزاروں صارفین نے اس تصویر کو شیئر کیا اور اپنے دوستوں سے اس حوالے سے سوال بھی کیے۔

یاد رہے کہ ملائیشیا میں ایسی مچھلیاں کثیر تعداد میں پائی جاتی ہے جن کے دانت انسانوں کی طرح ہوتے ہیں، کوالالمپور میں اس مچھلی کو ’ٹریگر فش‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریگر فش کی چالیس کے قریب اقسام ہیں، جن میں سے بیشتر گہرے رنگوں کی ہیں، یہ مچھلیاں گرم پانی کی گہرائی میں اپنے گھر بناتی ہیں۔

مزید پڑھیں: جھیل میں انسان نما چہرے والی مچھلی کی ویڈیو وائرل

نیشنل جیوگرافک کے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس مچھلی کے نر عام طور پر لڑاکا اور غصے کے تیز ہوتے ہیں اور لڑائی کے دوران اپنے دانتوں کا بھرپور فائدہ اٹھا کر سامنے والے کو چیر پھاڑ دیتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر یہ تصویر شیئر ہوئی تو ایک صارف نے مچھلی کی پلکیں لگائیں جبکہ کچھ نے اس کا میک اپ کر کے تصویر کو انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’انسانی دانتوں‘ والی مچھلی نے لوگوں کو حیران کر دیا

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں بھی ساحل پر انسان جیسے دانتوں والی مردہ مچھلی برآمد ہوئی تھی جبکہ انڈونیشیا کے گاؤں میں شکار کے دوران ایک اسکول ٹیچر نے بھی ایسی ہی مچھلی پکڑی تھی جسے انہوں نے کانٹے سے نکالنے کے بعد پانی میں دوبارہ چھوڑ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں